بی وائی سی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ریاستی جبر کے فوری خاتمے کا مطالبہ

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے پاکستان کے زیرِ انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظاہرے ایک مقامی اور عوامی تحریک ہیں جو شہری و سیاسی حقوق، قانون سازی میں اصلاحات اور تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں تک آزادانہ رسائی کے جائز مطالبات کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی ریاست نے کشمیریوں سے بات چیت کے بجائے طاقت کا سہارا لیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے اور خطہ مسلسل پانچ روز سے مکمل شٹ ڈاؤن کی کیفیت میں ہے جو ریاست کی ہٹ دھرمی اور عوامی مسائل حل کرنے سے انکار کا ثبوت ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ صورتحال ایک بار پھر پاکستانی ریاست کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے جو بظاہر کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر انہیں بنیادی شہری آزادیوں سے محروم رکھ کر ان کی آواز دبانے کے لیے طاقت استعمال کرتی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ریاستی جبر کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیٹی نے قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں تاکہ کشمیری عوام کی جانوں اور آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے، کمیٹی نے کہا کہ ریاست کو اپنے جرائم کا جوابدہ ہونا ہوگا اور کشمیری عوام کی جمہوری خواہشات کو بلا تاخیر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ شہداء: خون، عہد اور تاریخ کی زندہ لڑی

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
تحریر۔ رامین بلوچ تاریخ کے کروٹ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو تاریخ کو جَنتے ہیں، جو اپنی فکر کی کوکھ سے عہد نو کو جنم دیتے ہیں۔ یہ محض کردار نہیں بلکہ وہ تخلیقی توانائی ہیں جس سے انسانی شعور اپنی سمتیں متعین کرتا ہے۔ مگر المیہ یہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ