
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے سر خاران کلی نارو سے ایک بوسیدہ اور خستہ حال لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاش کی حالت اس قدر خراب ہے کہ فوری طور پر اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
ضلعی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر تفتیشی مراحل کے بعد ہی موت کی وجہ اور دیگر حقائق سامنے آ سکیں گے۔