مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پانچویں روز بھی ہڑتال جاری

پاکستان کے زیرِ انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جمعے کو مسلسل پانچویں روز بھی مکمل ہڑتال اور لاک ڈاؤن جاری رہا۔ تمام بازار بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک غائب رہی اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رہی۔ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جمعرات کے روز عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کا آغاز کیا تھا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود اپنے اراکین سے مشاورت کی غرض سے وقت مانگا، جس کے بعد جمعے کی دوپہر مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن فیصل جمیل کشمیری کے مطابق جمعرات کی شب ایک مشترکہ اجلاس میں تین نمائندوں کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا، جو حکومتی کمیٹی سے بات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اس مطالبے کو دوبارہ واضح کیا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی اُن نکات پر تحریری نوٹیفکیشن جاری کرے جنہیں حکومت پہلے ہی زبانی طور پر تسلیم کر چکی ہے مگر باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران سے بوسیدہ لاش برآمد

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے سر خاران کلی نارو سے ایک بوسیدہ اور خستہ حال لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاش کی حالت اس قدر خراب ہے کہ فوری طور پر اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ