بارکھان سے جبری لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد نواز ولد شہسوار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، محمد نواز کو 10 ستمبر کو رکنی بارکھان کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز تک ان کی بازیابی کے لیے سرگرداں رہے، تاہم حکام نے نہ گرفتاری تسلیم کی اور نہ معلومات فراہم کیں۔ 30 ستمبر کو ان کی لاش برآمد ہوئی جس پر گولیوں کے متعدد نشانات پائے گئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بلیدہ اور اوتھل سے جبری گمشدگی کے شکار چار افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔ ان میں شامل نیک سال ولد دلوش، سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، عبد القدوس ولد حمید علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، نزر محمد ولد عرض محمد سکنہ پروم اور جہانزیب روشن سکنہ پسنی ببر شور (لاش اوتھل زیرو پوائنٹ سے ملی)۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان افراد کو پاکستانی فورسز اور ان کے ڈیتھ اسکواڈ نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پانچویں روز بھی ہڑتال جاری

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
پاکستان کے زیرِ انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جمعے کو مسلسل پانچویں روز بھی مکمل ہڑتال اور لاک ڈاؤن جاری رہا۔ تمام بازار بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک غائب رہی اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر معطل رہی۔ مختلف مقامات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ