
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سلو کور کے قریب گزشتہ شب ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتولین میں نیک سال ولد دلوش اور عبد القدوس ولد حمید علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ جبکہ نزر محمد ولد عرض محمد رہائشی پروم شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق تینوں افراد کو مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ لاشوں کو لیویز فورس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب اوتھل زیرو پوائنٹ سے جہانزیب ولد روشن کی لاش بھی ملی ہے جنہیں ستمبر میں پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستانی فورسز اور ان کے سرپرستی میں سرگرم مسلح گرو ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں درجنوں نوجوان قتل ہوئے جنہیں زبردستی اغواہ کرنے کے بعد قتل کردیا جاتا ہے۔