بلیدہ: ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ، جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حاشم ولد عبدالقادر ساکن بلیدہ الندور کو تقریباً چار سے پانچ روز قبل فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی نوجوان کو کراچی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج تھا، تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ،ڈیتھ اسکواڈ، مسلسل عام شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو ٹارگٹ گلنگ نشانہ بنا رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی ملک گیر بندش

بدھ اکتوبر 1 , 2025
افغانستان میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک سروسز دوسرے روز بدستور شدید متاثر ہیں اور ملک کے بیشتر حصوں میں شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ رپورٹوں کے مطابق موبائل ڈیٹا، وائی فائی اور فائبر آپٹک سروسز تقریباً معطل ہو چکی ہیں، جبکہ کنکٹیوٹی ایک فیصد سے بھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ