قلات و تربت حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے زاوہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ اس حملے میں جدید اور خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔ سرمچاروں نے قابض فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کر رہی تھی، تاہم شدید نقصانات کے باعث قابض فوج پسپا ہونے پر مجبور ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر ، بورڈ کے مقام پر قابض فوج کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، بھاری مشینری نذرِ آتش

بدھ اکتوبر 1 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ سہ پہر تقریباً تین بجے کیا گیا، جب کیمپ میں پل کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ