مستونگ پولیس کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ لاپتہ

مستونگ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ لاپتہ ہوگئے ہیں جس پر اہل خانہ اور حکام شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق رفیق حمزہ مرحومہ والدہ کی تدفین اور تین روزہ فاتحہ خوانی کے بعد آبائی گاؤں شریکئی مشکے، ضلع آواران سے واپس حب چوکی پہنچے تھے۔ گزشتہ روز دوپہر تقریباً 12 بجے وہ حب چوکی سے اپنی ڈیوٹی کے لیے مستونگ روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے، تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا جبکہ ان کے موبائل فون بھی مسلسل بند ہیں۔

اہل خانہ نے ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی فوری بازیابی کے لیے اعلیٰ حکام سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماس میڈیا سوشل میڈیا اور ماڈل آف نوم جومسکی

ہفتہ ستمبر 27 , 2025
تحریر: دودا بلوچ — دوسرا قسطزرمبش مضمون پچھلے قسط پر میں نے سوشل میڈیا پروپگنڈا اور بیانیے کی جنگ کو مختصر سا بیان کیا تھا اب جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کس طرح جدید دنیا میں ریاستوں اور تحریکوں کا سب سے طاقتور ہتھیار بنتا جارہا ہے۔ نوم چومسکی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ