ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار رہنما جیل منتقل، عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کر دی

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار افراد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمان کی قانونی نمائندگی ایڈووکیٹ شعیب مینگل اور ایڈووکیٹ جتک نے کی۔

سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو فوری طور پر جیل کسٹڈی میں منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر منتظمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ملزمان اب مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیے گئے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

جمعہ ستمبر 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں رواں ہفتے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے یوسف ولد عبدین کو کڈکئ کوہ سے دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا اور آج اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ