شہید چیئرمین زبیر بلوچ مستونگ میں سپردِ گلزمین

مستونگ؛ گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے چیئرمین زبیر بلوچ کو ان کے آبائی علاقے مستونگ میں سپردِ گلزمین کردیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما، ادیب، دانشور، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک ہوئی اور شہید چیئرمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ زبیر بلوچ اپنے ساتھی نثار کے ہمراہ اس وقت شہید ہوئے جب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

شہید چیئرمین کے جنازے میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک سے پرانی لاش برآمد، کچلاک حادثے میں دو خواتین جاں بحق

جمعہ ستمبر 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے حرماگے سے ایک شخص کی پرانی نعش برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے قریب کچلاک بائی پاس پر ٹیکسی اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ