
مشکے سے آواران جانے والی مرکزی سڑک، جو کنیرہ فوجی چیک پوسٹ پر بند ہے، گزشتہ 45 دنوں سے مکمل طور پر بند پڑی ہے۔ اس بندش نے عوام کی زندگی کو بری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق مریض بروقت اسپتال نہ پہنچ پانے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور روزمرہ کے معمولات بھی شدید رکاوٹ کا شکار ہیں۔
عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اب لاشوں کو بھی آبائی علاقوں تک لے جانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جو انسانی ہمدردی اور اسلامی تعلیمات دونوں کے خلاف ہے۔
عوامی حلقوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ زندگی معمول پر آ سکے۔ بصورتِ دیگر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے۔
