
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ سے دو نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث شناخت ممکن نہ تھی، تاہم جیب سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کے ذریعے ان کی شناخت کر لی گئی۔
شناخت کے مطابق مقتولین کی پہچان معراج ولد شیر محمد سکنہ گلی بلیدہ اور طلال احمد ولد عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ معراج کو پاکستانی فورسز نے 5 ستمبر 2025 کو بلیدہ سے تربت جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا، جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں متعدد بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی فوج کے جانب جبری لاپتہ کرنے کے بعد ان کی لاشیں مختلف علاقوں سے پھنک دی جاتی ہیں جنہیں مقابلے کا نام دیا جاتا ہے تاہم یہ بعدزاں جعلی مقابلہ ثابت ہوتے ہیں۔
