
تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں گزشتہ ایک ہفتے سے شناخت کی منتظر ہیں۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کے مطابق یہ لاشیں رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ یہ افراد مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے دوران مارے گئے۔
ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ گزرنے کے باعث لاشوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی جلد شناخت کی جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کی جا سکیں۔
انہوں نے عوام اور لواحقین سے اپیل کی کہ اگر کوئی ان افراد کو پہچانتا ہو یا ان کے رشتہ داروں سے واقف ہو تو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت سے رابطہ کرے۔