کوئٹہ اور پنجگور میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، اہلکاروں کو حراست میں لے کر اسلحہ اور سامان ضبط

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اہلکاروں کو حراست میں لیا اور اسلحہ و دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق رات تقریباً نو بجے کے قریب کوئٹہ شہر میں شیخ زاہد ہسپتال کے قریب مرکزی شاہراہ پر بلوچ آزادی پسندوں نے ناکہ بندی قائم کی۔ اس دوران وہاں موجود پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد آدھے گھنٹے تک شاہراہ پر موجود رہے اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھی، بعد ازاں پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے گومازین میں رات گئے مسلح افراد نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ کارروائی کے دوران وہاں موجود اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک گاڑی، دیگر سامان اور نقدی بھی اپنے قبضے میں لے لی گئی۔ تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ان کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچی زبان کے معروف گلوکار و استاد رفیق اومان کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل، اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس

اتوار ستمبر 21 , 2025
لاپتہ رفیق اومان کی بیٹی نے اپنی والدہ اور دادی اماں کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رفیق اومان کی گمشدگی کو آج 11 سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن آج تک اُن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ رفیق اومان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ