
کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان اکیل جان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس کے بعد لواحقین نے احتجاجاً سبزل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرکے دھرنا دیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اکیل جان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
احتجاجی دھرنے میں شریک خواتین اور بچوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اکیل جان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔