
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سترہ ستمبر کی صبح دس بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے پیدراک میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر منظم حملہ کیا۔ حملے کے دوران بھاری و جدید ہتھیار استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور نائیک فخر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ سرمچار کامیاب حملے کے بعد بحفاظت نکل کر محفوظ مقام منتقل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ گیارہ ستمبر کی صبح گیارہ بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے بلیدہ میناز میں فوج کو راشن پہنچانے والی ایک گاڑی کو قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پیدراک میں قابض فوج کے قافلے پر حملے اور بلیدہ میں دشمن فوج کو راشن پہنچانے والی ایک گاڑی ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور بذریعہ میڈیا ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ اس جنگی ماحول میں دشمن فوج کی سہولت کاری ایک سنگین غداری ہے لہٰذا ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور اپنی گاڑیوں کو دشمن کی سہولت کاری کے لیے استعمال نہ ہونے دیں بصورتِ دیگر تنظیم ان کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گی۔