
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان ایک شدید اور خونریز جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں جانب جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ دشت کے مقام کنچتی کراس کے قریب اس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی فورسز کا چودہ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گزر رہا تھا۔ اچانک مسلح افراد و فورسز کا آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دو بلوچ سرمچار شہید ہوئے جبکہ فورسز کے بھی متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم اس بارے میں درست اعداد و شمار سامنے نہیں آسکے۔
تاحال کسی تنظیم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔