کولواہ میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت؛ متعدد مکانات مسمار و نذرِ آتش

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت جاری ہیں، فورسز نے متعدد مکانات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کرنے کے ساتھ آگ لگا کر خاکستر بھی کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے گزشتہ روز کولواہ کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت کا آغاز کیا، جس کے دوران رات بھر فوجی ڈرون فضا میں مسلسل پرواز کرتے رہے۔ آج صبح فورسز نے سگک اور بلور کے دیہات پر چھاپے مارے، مقامی رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو تباہ کر دیا۔

علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ فوجی جارحیت کے نتیجے میں متعدد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد کے جبری لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ طالب علم زاہد علی کے والدین کا احتجاج ایک روز کے لیے ملتوی

اتوار ستمبر 14 , 2025
کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ بلوچ طالب علم زاہد علی کے والدین کی جانب سے جاری دھرنے کو زاہد کے والد، عبدالحمید بلوچ، کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح اچانک عبدالحمید بلوچ کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ