
بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں دو الگ الگ گھریلو واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق، ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں گزشتہ رات غلام قادر ولد غلام علی نے اپنے بھائی امام علی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اور مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسرا واقعہ تربت کے علاقے شاہی تمپ میں پیش آیا، جہاں معمولی تکرار کے دوران بیٹے واجد علی نے اپنے والد علاء ولد ابراہیم پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔