مند: ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان قتل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے جو پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت اظہیر ولد ملا مجیب کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مند لبنان کے رہائشی تھے اور آج سورو میں اپنی دکان پر موجود تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں کئی نوجوانوں اور کمسن افراد کو اغوا کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی افراد ان حملوں کو ڈیتھ اسکواڈ کی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی میں گاڑی الٹنے سے ایک نوجوان ہلاک

ہفتہ ستمبر 6 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے قریب گزشتہ شب دو بجے کے قریب ایک تیز رفتار کرولا گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں آصف لقمان نامی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ