
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے دشت کلان امیری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ امیری کے علاقے شیشار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سراج احمد ولد حاجی رحیم خان اور محمد اسحاق ولد جعفر خان کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تاحال فائرنگ کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔
