
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت مختار احمد ولد اشرف، سابر بلوچ ولد اشرف اور جلیل ولد مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مختار اور سابر دونوں بھائیوں کو فورسز نے 26 اگست کو ایک چھاپے کے دوران حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق سابر بلوچ لیویز فورس کے اہلکار ہیں، جبکہ مختار احمد کو اس سے قبل بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور بعد ازاں رہا کیا گیا تھا۔
جلیل بلوچ جو مشکے کے علاقے کالار کے رہائشی ہیں، کو فورسز نے مشکے بازار سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران جلیل بلوچ کے آٹھ رشتہ داروں سمیت بیس سے زائد افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد قتل کردیا تھا۔
اہل خانہ نے نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔