لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وی بی ایم پی کا احتجاج 5924 ویں روز بھی جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5924 دن مکمل ہو گئے۔

نشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما ثناء بلوچ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے لاپتہ پیاروں کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین ثبوت کے ساتھ خود سامنے نہیں آئیں گے، تب تک تنظیم اس کیس پر قانونی کارروائی کا مطالبہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی ملکی یا بین الاقوامی ادارے اس کیس کو اندراج دیتے ہیں۔ نصراللہ بلوچ نے واضح کیا کہ لواحقین کے بغیر کسی کیس کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہے کہ لواحقین ثبوت کے ساتھ خود سامنے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

نصراللہ بلوچ نے سیاسی اور طلباء تنظیموں کے ساتھ سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کریں اور لواحقین کو ثبوت کے ساتھ سامنے آنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج 24 ویں روز بھی جاری

جمعرات اگست 28 , 2025
کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور یہ اپنے 24 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ پریس کلب کے باہر لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شریک لاپتہ افراد کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں۔ درجنوں مائیں، بہنیں اور بزرگ اپنے لاپتہ بیٹوں کی تصاویر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ