شہید نواب اکبر خان بگٹی بلوچ قومی تاریخ کا ایک باب ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی اور اس کے شہید رفقاء کو ان کی 19 برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی بلوچ قومی تاریخ کا ایک باب ہے۔ اس نے قابض پاکستان کے بد مست فوج اور اس کے متکبر جرنیلوں کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے بلکہ ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ان کے اعصاب پر سوار رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہید اکبر خان بگٹی نے ایک مختصر عرصے میں بلوچ تحریک آزادی کے مزاحمتی محاذ کو قابض ریاست پاکستان کے خلاف ایک طاقتور فریق بنانے میں اہم کردار ادا کر دیا۔ آج بلوچ تحریک آزادی جس قدر طاقتور ہے اور روز بہ روز جس طرح طاقتور ہورہی ہے اسے دیکھ کر ہر ایک بلوچ کو قومی آزادی کی حصول کیلئے پُر امید ہونا چاہیئے۔ شہدائے آزادی کی قربانیوں کو رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے نوجوان شاعر بسمل ندیم کینسر کے باعث انتقال کر گئے

بدھ اگست 27 , 2025
بلوچستان کے نوجوان شاعر اور بلوچستان یونیورسٹی کے میڈیا اسٹڈیز کے طالب علم بسمل ندیم طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ بسمل ندیم نے کم عمر ہونے کے باوجود بلوچی اور براہوئی ادب میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی شاعری میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ