جھاؤ، دشت اور مستونگ حملوں میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 25 اگست کو دوپہر کے وقت جھاؤ کے علاقے یوسف کئور میں قابض پاکستانی فورسز کے مورچوں پر پہلے سے پوزیشن سنبھال کر فوجی اہلکاروں کے آنے کا انتظار کیا۔ جیسے ہی فورسز کے اہلکار وہاں پہنچے تو سرمچاروں نے ان پر شدید حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے، جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہوں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 23 اگست کو کیچ کے علاقے دشت نریان ڈن میں سی پیک روڈ پر ناکہ بندی کرکے دشمن کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران سرمچاروں نے قابض فوج کی جانب سے سرمچاروں کی جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے ایک یوفون موبائل ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹاور مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔ سرمچار نگرانی کے لیے نصب جاسوس کیمرے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیسری کارروائی میں 25 اگست کی رات مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ ایک مسلح شخص کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ ضبط کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے سرمچاروں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم سرمچاروں کے ایک دستے نے حملہ کرکے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ اس جھڑپ میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید نواب اکبر خان بگٹی بلوچ قومی تاریخ کا ایک باب ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

منگل اگست 26 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی اور اس کے شہید رفقاء کو ان کی 19 برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی بلوچ قومی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ