
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ دس سالوں سے جبری لاپتہ شخص کے بھائی کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کچکول بلوچ ولد میار کے نام سے ہوئی ہے، جو کولواہ کے علاقے مالار کے رہائشی ہیں۔ انہیں 20 اگست کو صبح کے وقت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کچکول کے بھائی رسول جان گزشتہ دس سالوں سے لاپتہ ہیں، جنہیں پاکستانی فورسز نے 18 جولائی 2015 کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔
کچکول کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ مئی میں پاکستانی فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون ہوری بلوچ اور نوجوان نعیم بلوچ کے رشتہ دار ہیں۔
کچکول کے اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
