اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، تھانہ سٹی کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گزشتہ رات پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ دستی بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں اور شہریوں میں عبدالنبی، قادر بخش، عبداللہ اور بہرام شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر عثمان کے حراستی اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بد نیتی پر مبنی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔پانک

پیر اگست 18 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ادارہ برائے انسانی حقوق ’پانک‘ نے بلوچ اسکالر ڈاکٹر عثمان قاضی کے ’جبری اعترافی بیان‘ کی عوامی نمائش کی سخت مذمت کی ہے۔ پانک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عثمان قاضی کے ’ مبینہ اعترافی بیان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ