سوئی میں بم دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں آج صبح ایک بم دھماکہ ہوا ۔

دھماکے میں اب تک دو افراد احمد مٹھوانی اور یاسین مٹھوانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی افراد کا تعلق پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ کےگروہ سے ہے ۔

تاہم کسی آزادی پسند بلوچ آزادی پسند تنظیم نے اس بارے ابتک بیان جاری نہیں کیا ہے۔