تمپ: قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں-بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیس مارچ 2025 کی شب آٹھ بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تمپ میں گریڈ اسٹیشن پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر گرینیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے، جو کیمپ کے اندر جا گرے، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران، سرمچاروں کے ایک اور دستے نے تمپ کے بازار میں گشت کیا اور دشمن کے نقل و حرکت پر نظر رکھی مگر دشمن فورسز خوف کے مارے نقل و حرکت سے گریزاں رہے۔ بلوچ سرمچاروں کے جانے کے بعد قابض فورسز کا چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ حملے کی جاگہ پہنچا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بناتی رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

منگل اپریل 1 , 2025
کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح گیارہ بجے کے قریب مند کے علاقے مہیر میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ