بولان: کھجوری، پیر غائب، بی بی نانی اور بارڑی میں پاکستانی فورسز کا وسیع پیمانے پر آپریشن جاری

بولان— پاکستانی فورسز نے آج صبح سے بولان کے مختلف علاقوں کھجوری، پیر غائب، بی بی نانی اور بارڑی میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوجی نقل و حرکت تیز کر دی گئی ہے، جبکہ ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں بھی جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم کسی ممکنہ جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ان علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں، تاہم ان کی نوعیت کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکی تھیں۔

یاد رہے کہ ان علاقوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے کچھ روز قبل شاہراہوں پر 7 گھنٹوں تک ناکہ بندی کی تھی، جس کے دوران پاکستانی فورسز کو نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران ایم پی اے کے گن مینوں کا اسلحہ بھی ضبط کیا گیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 نوجوان جبری لاپتہ

جمعہ فروری 28 , 2025
ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران دو بھائیوں سمیت پانچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عطا اللہ، حبیب اللہ، اعظم خان ولد قاسم خان، حفیظ ولد قاسم بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ