وی بی ایم پی کے قائدین کا دورہ مستونگ اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد

مستونگ ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیرمین ماما قدیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ نے آج ضلع مستونگ کا دورہ کیا اور تنظیم کے زیرے اہتمام مستونگ میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ساتھ مشاوراتی اجلاس کا انعقاد بھی کیاگیا۔

اجلاس میں بی ایس او کے سابقہ چیرمین جہانگیر منظور بلوچ، بی ایس اور پجار کے وائس چیرمین بابل ملک بلوچ، بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کے جواد بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی عامر بلوچ، نشل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری میراحمد بلوچ، خلیل بلوچ، شے مرید بلوچ اور نصیب بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگیوں اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنک کی روک تھام کو یقینی بنائے ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ عید کے بعد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام مستونگ میں احتجاجی کیمپ اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاجائے گا جس میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں سمیت اہل مستونگ کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھرپور موبلائشن بھی کیاجائے گا اور مستونگ احتجاج کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رہنما شامل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ،گوادر ،کیچ ،پاکستانی فورسز ہاتھوں 7 نوجوان جبری لاپتہ

جمعہ فروری 21 , 2025
شال ،کیچ ،گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے پاکستانی فورسز نے دو گوادر سے تین اور کیچ سے دو نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستا نی فورسز خفیہ اداروں نے شال کلی قمبرانی سے  بلال احمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ