زامران و نوشکی میں قابض پاکستانی فوج اور پولیس پر حملوں کی  زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران اور نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز اور پولیس کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسناپئر ٹیکٹکل ٹیم نے 18 فروری کی شام چار بجے کیچ کے علاقے زامران جونکی تنک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کے باہر کھڑے اہلکار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے اندھا دھند شدید فائرنگ کی تاہم سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری کاروائی 16 فروری شام سات بجے ہمارے سرمچاروں نے نوشکی پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔یہ حملہ تنبیہ کے طور پر پولیس تھانے کے مرکزی دروازے پر کیا گیا اور جان بوجھ کر جانی نقصان سے گریز کیا گیا۔
ھم اس حملے کے توسط سے نوشکی پولیس کو متنبع کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز کے دفاع سے گریز کرے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کی مکمل انخلاء تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان میں خفیہ اداروں کے 7 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ فروری 19 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارکھان میں شناخت کے بعد قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے سات اہلکاروں کو گرفتار کرکے ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے انٹیلی جنس ونگ ‘زراب’ کی خفیہ معلومات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ