شال ،دکی حب فائرنگ وحادثات خاتون سمیت 4 افراد ھلاک 2 افراد زخمی

بلوچستان  شال میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو شال کے علا قے نیو سریاب تھانہ کی حدود میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مسماۃ صفیہ بی بی اور منیر احمد نامی اپنے داماد  کو قتل کر دیا ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

علاوہ ازیں حب  گڈانی لک بدوک کے قریب شال کراچی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور مزدا ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک  ہو گیا ، جبکہ خواتین وبچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر 1122اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور حسب روایت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیئے گئے جبکہ ھلاک   شخص کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

دریں اثناء دکی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص ھلاک 3افرادزخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے واریزئی میںڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت علی نامی شخص ھلاک جبکہ انعام ،کریم اللہ اور عبدالہادی زخمی ہو گئے ۔

جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ،لیویز ذراِئع کے مطابق مقتول اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے واقعے کی اطلاع ملتے لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

احتجاج کے 5735 دن ، بلوچستان میں رواں مہینہ انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ہے۔ماما قدیر بلوچ

بدھ فروری 19 , 2025
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو 5735 دن ہوگئے۔ بی ایس او کے  سیکریٹری جنرل صمند بلوچ، زونل صدر کبیر بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ وائس فار بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ