خضدار ( ویب ڈیسک ) زید بن عبدالحفیظ ہارونزئی زھری ساکن سموانی تحصیل زھری ضلع خضدار بلوچستان قرآن مجید ہاتھ میں تھامے ہوئے اپنے چھوٹے بہنوں کے ساتھ والد کے رہائی کے لیے قرآن کا واسطہ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپیل کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والد عبدالحفیظ ہارونزئی زھری لیویز فورس میں سپاہی ہے،31 جنوری 2025 کو زھری بازار سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
زید کا کہنا ہےکہ میرے چھوٹے چھوٹے بہن ہیں اور ہمارے والد کے سوا ھمارا کوئی اور کماکردینے والا نہیں ہے ،
انھوں نے انسانیت کے بنیاد پر والد کی رہائی کی اپیل کر رہے ہیں ۔