
کیچ کے علاقے مند مزنبند میں پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی فوجی آپریشن گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق مند کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز فوجی جارحیت میں مصروف ہے جبکہ فورسز کے پیدل دستے اور ہیلی کاپٹر پہاڑی کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اس علاقے میں فورسز کو ایک سنگین حملے کا سامنا رہا ہے جس میں 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور مسلح افراد کیمپ کے اندر داخل ہوکر ہلاک ہونے والوں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ جس کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل فوجی جارحیت جاری ہے۔
جن کی زمہ داری بلوچستان میں متحرک بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔