مشکے: پاکستانی فورسز پر شدید حملہ، آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک، علاقہ فوجی محاصرے میں خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد

گزشتہ روز مسلح افراد نے ایک سنگین حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس سنگین حملے میں ایک آفیسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ آج پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مردوں، عورتوں اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق مشکے کے نواحی گاؤں تنک میں عبدالرحیم نامی بازار میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ہے جب کہ اس دوران فورسز نے بچوں اور خواتین پر بدترین تشدد کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گزشتہ روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا جس میں پاکستانی فورسز کے ایک لیفٹیننٹ اور ایک افسر سمیت متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کل سے پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جب کہ شدید فوجی جارحیت بھی جاری ہے۔

ہیلی کاپٹروں کی بھی مسلسل گشت جاری ہے، خدشہ ہے کہ اس فوجی جارحیت کے دوران پہلے کی طرح بہت سے بے گناہ لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ بھی کر دیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مزنبند: پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی فوجی جارحیت جاری

منگل فروری 18 , 2025
کیچ کے علاقے مند مزنبند میں پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی فوجی آپریشن گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مند کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز فوجی جارحیت میں مصروف ہے جبکہ فورسز کے پیدل دستے اور ہیلی کاپٹر پہاڑی کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔ یاد رہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ