
پاکستان فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج میں لیویز چیک پوسٹ پر موجود تمام اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ زبردستی چھین لیے اور لیویز اہلکاروں کو بغیر بندوق کے ڈیوٹی پر آنے کو کہا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کل شام لیویز چیک پوسٹ کا محاصرہ کیا تھا۔
آج ہمیں اطلاعات موصول ہوئیں کہ لیویز کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف نے آواران کے علاقوں گیشکور اور بزداد میں لیویز چیک پوسٹوں سے سرکاری اسلحہ قبضے میں لیا تھا۔