
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے شعبہ پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نویں جماعت کے طلباء معراج عبدالقادر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں جسے تمپ گومازی بلوچستان میں پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے گولی مار کر شہید کیا تھا۔ معراج اپنے امتحانات کے درمیان میں تھا جب اس کی زندگی کا خاتمہ بے دردی سے ہوا۔
پانک مزید لکھتے ہیں کہ ان کا خاندان طویل عرصے سے پاکستانی فوج کے جبر کا نشانہ رہا ہے، 2020 میں ان کے گھروں کو فوج نے جلا کر انہیں بے گھر کر دیا تھا۔ حال ہی میں اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے واپس لوٹتے ہوئے انھیں ایک بار پھر تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بلوچ خاندانوں پر جاری ظلم و ستم کا خاتمہ ہونا چاہیے، اور ہم اس ماورائے عدالت قتل کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔