تربت: شہید فدا چوک پر حاتم رحیم کے میت کے ہمراہ لواحقین کا احتجاجی دھرنا

تربت: گزشتہ رات بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے زمیاد ڈرائیور حاتم ولد رحیم کے لواحقین نے مقتول کی لاش کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دھرنا دیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ حاتم کو بلا وجہ قتل کیا گیا ہے۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حاتم رحیم کو گزشتہ رات زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہاں انہیں مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی اور نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کرنے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک بے گناہ نوجوان کی جان لے لی گئی لیکن انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایل ایف کے ماہانہ میگزین “اسپر” شائع

جمعرات فروری 13 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل آشوب کے جانب سے ماہانہ مگزین اسپر کا شمارہ شائع کیا گیا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جانب سے بلوچ سرمچاروں اور بلوچ نوجوانوں کی سیاسی و نظریاتی تربیت کے لئے ماہنامہ اسپر ہر ماہ شائع کیا جا رہا ہے۔ ماہانہ اسپر میں بلوچی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ