
ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے شدید حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر میں پروم کے علاقے کلیری میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے میں فورسز کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔