بلیدہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زمیاد ڈرائیور جاںبحق

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ الندوف کا رہائشی حاتم ولد رحیم بخش اپنی ذاتی ایرانی زمیاد گاڑی میں تربت کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ حاتم کے نہ رکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروم: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا دو اطراف سے شدید حملہ

جمعرات فروری 13 , 2025
ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے شدید حملے میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر میں پروم کے علاقے کلیری میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ