بلوچ استاد شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ بلوچستان کی تعلیم یافتہ طبقے پر حملوں کا تسلسل ہے جس کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔بساک

کیچ ( پریس ریلیز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماڈل ہائی اسکول تُربَت کے استاد اور ساچان گرامر اسکول کے ڈائرکٹر شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچ تعلیم یافتہ طبقے پر حملوں کا تسلسل ہے جس کی ہم سخت مزمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد بلوچستان کو مزید تعلیمی بحران کی طرف دھکیل کر خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ ہمارہ معاشرہ علم و شعور سے دور تاریکیوں میں چلا جائے۔ اس سے پہلے بھی شریف زاکر پر حملے ہوتے رہے ہیں جہاں پچھلے دنوں ان کے گھر پر حملہ کرنا سمیت مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتارہا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کا بحران جو کہ سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے، پچھلے ہفتے تربت میں ایم فیل اسکالر اللہ داد بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور آج ایک اسکول کے ڈائرکٹر پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں بلوچ استاد اور اسکالرز پر حملے، کتابوں پر غیر اعلانیہ پابندی حکومتی نا اہلی اور تعلیمی حوالے سے غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے اور ان تمام جرائم کا زمہ دار حکومتی و ریاستی ادارے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم تمام سْیاسی جماعتوں، وکلا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان واقعے کے خلاف موثر اقدام اٹھائیں، اور بلوچ قوم نوجوان، اساتذہ سمیت تعلیم یافتہ طبقے سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان حالات میں ان تمام جرائم کے خلاف اٹھ کر آواز بلند کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی میں دو مختلف حملوں میں دشمن کے چھ اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل ایف

بدھ فروری 12 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے اور کنسٹرکشن کمپنی کی گاڑی کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے چھ اہلکار ہلاک اور دو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ