تربت پرنسپل پر قاتلانہ حملے کے خلاف کل کیچ میں ہڑتال کیاجائے گا ۔سول سوسائٹی

کیچ ( نامہ نگار ) سول سوسائٹی کے کنوینئر گلزار دوست نے جاری ویڈیو بیان میں اعلان کیاہے کہ
تربت کے علاقے کوشک ملک آباد میں ریاستی مسلح مافیا کے ہاتھوں فائرنگ  میں زخمی ہونے والے  پرنسپل شریف زاکر بلوچ  پر حملے کیخلاف کیچ بھر میں کل بروز بدھ شہر بازار بند رکھنے کا اعلان کرتےہیں۔

انھوں نے دکانداروں سمیت سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں سے ہڑتال کو کامیاب کرنے کی اپیل کی  ہے ۔

گلزار دوست نے کہاہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ انھیں نشانہ بنایا گیا ہے ،اس سے پہلے بھی اس خاندان پر حملے ہوچکے ہیں، انکے بھائی کو قتل کیاگیا ہے،بیٹا لاپتہ ہے ،ان کے گھر پر حالیہ دنوں دستی بم حملہ کیاگیا ۔


بالآخر براہ راست انھیں نشانہ بنایا گیا ،اب وہ زندگی موت کے کشمکش میں ہیں۔

انھوں نے مقامی انتظامیہ پر زوردیاکہ وہ حملہ آوروں کو فورا گرفتار کریں اور مذکورہ خاندان کو تحفظ فراہم کریں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان، خاران، کوئٹہ، آواران اور پروم میں فورسز پر حملوں، اسلحہ ضبط کرنے اور ناکہ بندیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

منگل فروری 11 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان، خاران، کوئٹہ، آواران اور پروم میں نو مختلف کامیاب کارروائیاں سرانجام دیں، جن میں فورسز پر حملے، لیویز کا اسلحہ ضبط کرنا اور ناکہ بندی شامل ہیں، جبکہ دوران ناکہ بندی ایک ریاستی اہلکار ناصر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ