بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار زون چادر اور چار دیواری کی سنگین پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اغوا شدہ خواتین کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ترجمان

خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار زون کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ
گزشتہ رات تقریباً 2 بجے، سرکاری سرپرستی میں پلنے والے سردار ثناء اللہ زہری کے نائب، رحیم بخش، نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو جبری طور پر اغوا کر لیا۔ اس ظلم کے خلاف متاثرہ خاندان نے صبح 4 بجے خضدار کے مقام سنی سبزی منڈی میں مین آر سی ڈی روڈ کو بلاک کر دیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار زون اس غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اغوا شدہ خواتین کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اس واقعے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم خضدار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5722 کے دن ہوگے

جمعرات فروری 6 , 2025
جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5722 کے دن ہوگے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مستونگ سے بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری صمند بلوچ زونل صدر کبیر بلوچ اور پشتون خواہ نیشنل عوامی پارٹی کے خواتین ونگ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی وی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ