تربت 12 سال سے جبری لاپتہ سانول مری کو بازیاب کیا جائے۔ پریس کانفرنس

تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دشت میرانی ڈیم میں َزمین داری کے پیشہ سے منسلک رحمت خان مہکانی مری نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ ان کے بڑے بھائی سانول خان مری ولد احمد خان مہکانی مری 13 فروری 2013 کو نوتال نیشنل ہائی وے سبی بختیار آباد سے لاپتہ کیے گئے جب وہ سندھ سے نقل مکانی کرکے کوہلو جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی روکی گئی اور دونوں بھائیوں کے منہ پر سیاہ چادر ڈال کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ 13 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد مجھے رہا کیا گیا مگر میرا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں میرانی ڈیم میں زمین داری کر رہا ہوں مگر بار بار مختلف اداروں اور تھانوں میں مجھے بلایا جا رہا ہے۔ کمشنر سبی نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو کوائف جمع کرانے کے لیے اعلان کیا تو میں نے اپنے بھائی کے کاغذات وہاں جمع کیے اس کے علاوہ ڈیرہ مراد جمالی میں جے ای ٹی کے سامنے بھی پیش ہوا جب کہ تربت پولیس تھانے میں بھی اس بارے میں مجھے طلب کیا گیا، مگر ان سب کے باوجود مجھے انصاف نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا بھائی مجرم ہے تو عدالت کے ذریعے اسے سزا دی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر وہ مجرم نہیں ہیں تو خدارا انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ میں اب قرضوں میں ڈوب چکا ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کا میں واحد سہارا ہوں، میں حکومت اور فورسز سے انصاف کا طلب گار ہوں کہ میرے بھائی کو رہا کیا جائے تاکہ ہماری تکلیف اور پریشانیاں ختم ہوں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت میں بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کا قتل بلوچ نسل کشی کے تسلسل کا حصہ ہے، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ بی وائی سی

بدھ فروری 5 , 2025
شال ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے  جاری بیان مین کہا ہے کہ گزشتہ شب گمشاد ہوٹل، تربت میں بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کو ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اللہ داد بلوچ جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں کا قتل، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ