حب ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینے کے باوجود کتب میلہ کے پاداش میں کارکنوں پر ایف آئی آر کرنا قوانین کے برخلاف سمیت افسوسناک ہے۔ بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم کی جانب جاری بلوچستان کتاب کاروان کے کتب میلوں پر پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنا بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے شہر حب میں کتب میلہ لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ و ڈپٹی کمشنر سے درخواست جمع کرنے کے بعد این او سی لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سے این او سی لے کر قانونی اجازت لینے کے بعد حب کے مختلف مقامات پر کتب میلوں کا انعقاد کیا گیا، اسی طرح حب کے علاقے ساکران کے مقام پر کتب میلہ لگائی گئی جہاں ہمارے ساتھیوں پر بے بنیاد کیس بنا کر ایف آئی آر کاٹی گئی جو ناصرف ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی افوسناک و مایوس کن عمل ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کتب میلہ لگا کر کتابوں کے زریعہ علم پھیلانے کی پاداش میں ایف آئی آر کرنا اور مسلسل بلوچ نوجوانوں کو ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کسے فورا رکنا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران پاکستانی فورسز اورخفیہ اداروں کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

منگل فروری 4 , 2025
خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران گرلز شاپنگ بازار سے پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک نوجوان مبارک سیاہ پاد کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہےکہ خفیہ اداروں نے خاران گرلز بازار میں آکردرزی مبارک سیاپاد کو اس وقت اغواء کیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ