پاکستانی پالیسی کیخلاف چمن دھرنے کو تین ماہ مکمل، مظاہرین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنیکا اعلان

چمن دھرنا 3 ماہ مکمل

بلوچستان چمن  افغان بارڈر پر پاکستان کی جانب سے زبردستی ویزا  پالیسی کے جاری دھرنے کو  3 ماہ مکمل ہوگئے  ۔ لیکن مطالبات حل نہ ہوئے آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کے ترجمان صادق اچکزئی نے بتایا کہ آج سے بارڈر شاہراہ پر قائم خیموں میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے ، جس کیلئے پہلے مرحلے میں 50 افراد نے اپنے نام رجسٹرڈ کروا دیئے ہیں۔  چمن میں باب دوستی کے سامنے دھرنے کے باعث ڈیورنڈ لائن دو طرفہ بارڈر ٹریڈ بھی دو ماہ سے معطل ہے۔  چمن کے بعد گزشتہ 6 روز سے طورخم بارڈر پر بھی ڈرائیوروں سے پاسپورٹ ویزا پر ٹرانسپورٹ کے باعث ٹریڈ معطل ہے۔ بارڈر ٹریڈ سے منسلک 50 ہزار سے زائد افراد تین ماہ سے بے روزگار ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پاسپورٹ پالیسی سے چمن سے کراچی اور ملتان تک کاروباری سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں۔

کسٹم احکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا سرحدی گزرگاہ 70 دنوں سے دوطرفہ ٹریڈ کے لئے بند ہے۔۔

شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر سے پاسپورٹ پالیسی کی نفاذ میں31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ دو ماہ سے بلوچستان کے راستے بارڈر ٹریڈ ریونیو صفررہا ہے۔ سینٹرل ایشیا کو فریش فروٹ کے سیزن میں ایکسپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پشین بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے فائرنگ سے 2 افرادہلاک، 2 زخمی

ہفتہ جنوری 20 , 2024
پشین فائرنگ 2 بھائی ھلاک

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ