
اطلاعات کے مطابق قلات شہر میں اس وقت مسلح افراد کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ کواک کراس، شیخری کراس، خزینہ، سمیت متعدد مقامات پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔
جبکہ منگوچر میں فوجی کیمپ پر بھی چاروں اطراف سے مسلح افراد نے گھیر لے رکھا ہے۔
دوسری جانب حملے کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک 17 اہلکار ہلاک کرکے جنگ تاحال جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں قلات کے مختلف علاقوں میں دشمن پر حملہ آور ہیں۔ منگوچر فوجی چھاونی کو سرمچاروں نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا ہے اور اب تک نمایاں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں قلات کے متعدد شاہرائیں اس وقت سرمچاروں کے کنٹرول میں ہیں، علاقہ مکینوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ سفر سے گریز کریں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک دشمن کے 17 اہلکار ہلاک کرچکے ہیں تاہم جنگ ابھی تک جاری ہے۔
آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ مزید معلومات تفصیل کے ساتھ میڈیا کو جاری کردیں گے۔