کولواہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ 27 جنوری کی صبح 11:30بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں رودکان کے مقام پر گھات لگا کر قابض پاکستان فورسز کے چھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قابض فوج کا یہ قافلہ فوجی آپریشن کے غرض سے علاقے میں داخل ہونے ہی والا تھا کہ سرمچاروں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

منگل جنوری 28 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ببر شور میں کوسٹ گارڈ کے مرکزی کیمپ کے باہر بیٹھے اہلکاروں پر رات 8 بجے کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں ان کے اپنے لوگوں کی طرف سے بتائی جا رہی ہیں اور شہر میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ