پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پنڈوک ولد سومار کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پانک

بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ برائے انسانی حقوق( پانک) نے بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے مزار آباد میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پنڈوک ولد سومار کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 جنوری 2025 کو شعیب ولد غلام رسول اور ایوب ولد دلمراد کے ساتھ پنڈوک ولد سومار کو گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پنڈوک کو ماورائے عدالت قتل کرنے سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی لاش کل رات 25 جنوری کو اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی جبکہ شعیب اور ایوب کو اس سے قبل رہا کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ وحشیانہ عمل بلوچستان میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا ہے، جس میں جبری گمشدگی، تشدد اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں، جن میں شواہد کو دبانے اور متاثرین کو خاموش کرنے کے لیے جان بوجھ کر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں مزید کہا ہے کہ پانک ان اقدامات کو فوری طور پر روکنے اور پنڈوک ولد سومار کے قتل کی آزادانہ تحقیقات، اور علاقے میں انٹرنیٹ تک رسائی کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستانی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے اور بلوچ عوام کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار میں پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

اتوار جنوری 26 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خضدار میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک وی بی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا کر کم از کم 11 دشمن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ